ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریپ گروگرمیت کی والدہ نے پوتے جسمیت کوڈیرہ سربراہ بنانے کاکیا فیصلہ

ریپ گروگرمیت کی والدہ نے پوتے جسمیت کوڈیرہ سربراہ بنانے کاکیا فیصلہ

Thu, 31 Aug 2017 20:40:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گرمیت رام ریم جیل جانے کے بعدڈیرہ سچاسوداکی جانشینی کو لے کرتذبذب بناہوہے۔دریں اثنا گررمیت کی ماں نصیب کور نے اپنے پوتے جسسمیت کواس تخت پربٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم اس پر آخری مہر گررمیت رام رہیم کی ہی ہوگی۔رام رہیم کی ماں نصیب کور کو ڈیرہ میں ماتاجی کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس کی والدہ نے گرووسور منڈیا کیاپنے فارم ہاؤس میں اپنے خاندان کے ساتھ ملاقات کی۔اس میٹنگ میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ جسمیت کو ڈیرہ کے تخت پربیٹھائیں گے لیکن اس فیصلے پرمہر رام رہیم ہی لگائے گا،لہذا یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس فیصلے کی معلومات رام رحیم کے خاندان کے تمام اراکین مل کردیں گے۔خاندان کارام رہیم سے جیل میں ملنے جانے کابھی پروگرام تھا لیکن اس کی ماں کی صحت اس دوران خراب ہوگئی،خاندان کی اس میٹنگ میں نسیب کورکے علاوہ اس کی بیوی ہرجیت کور اور بیٹا جیسمت کو رشامل تھا۔
نصیب کور ڈیرہ کے سربراہ رہے باباستنام کی بہت قریبی رہی ہیں،نصیب کور کی وجہ سے رام رحیم ڈیرہ میں گیاتھا۔ان کامانناتھا کہ رام رحیم بابا ستنام کی آشیروادسے ہی شادی کے18سال بعدپیداہواہے۔بتادیں کہ ہیں کہ ڈیرہ عقیدت مندوں میں نسیب کور کے تئیں لوگوں میں بہت زیادہ عزت ہے۔
جسمیت فی الحال ایک کاروباری شخص ہے اوربھٹنڈاکے سابق ایم ایل اے ہرمندر سنگھ جیسی کی بیٹی سے شادی ہوئی ہے۔گروسر مونیا میں رام رحیم کے خاندان کی ذمہ داری فی الحال جسمیت کے سسرال والوں نے ہی لے رکھی ہے۔خاندان نے معاملہ ختم ہونے تک گروسر ماڈیا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔رام رحیم سے ملنے کے بعد ہی جسمیت کے سربراہ بننے کا اعلان کیا جائے گا۔


Share: